ISA KHEL: Kaifus Mianwali Organized A Consultative Corner Meeting | #PAKasiaTV

2022-08-24 0

عیسیٰ خیل (عبدالرزاق خان، میڈیا رپورٹر) یوسی چاپری کے چیئرمین احمد میر کے زیر انتظام کیفس میانوالی کی مشاورتی و کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین محمد نواز خٹک و دیگر عہدیداران نے مہمانوں کا پُر تپاک استقبال کیا ۔چاپری شہداء ویلفئر سوسائٹی کے منتظمین اور چاپری کے معززین نے بھی میٹنگ میں خصوصی شرکت کی ۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”عبدالرزاق خان“نے میٹنگ کی نیوز رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرانِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ جلال الدین نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض تحصیل میانوالی کے چیرمین محمد حسنین خان نے سر انجام دئیے ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا ۔ محمد حسنین خان نے کیفس کے اغراض و مقاصد ، کارکردگی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ کیفس عہدیداران میں کوارڈینیٹر عبدالغفور ملک ،چییرمین عیسیٰ خیل عبدالرزاق خان ، محمد نواز خٹک ، شہدائےچاپری ویلفیر سوسائٹی کے عہدیدار محمد اسداللہ ،ڈاکٹر محمد نصیر اور ملک صلاح الدین و دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اِس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم ریٹائرڈ افراد، شہداء اور خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور ممبر شپ اور آگاہی پروگرام کو تیز کریں تاکہ جس مقصد کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں اُس سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں۔

اِس موقع پر چاچری شہداءویلفئر ٹرسٹ کے منتظمین نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور عہد کیا کہ اِس کارواں میں دونوں تنظیمیں شانہ بشانہ ایک دوسرے کی مدد و راہنمائی کریں گیں اور مل کر شہداء ، بیواؤں، یتیموں اور خصوصی افراد کی خدمت کریں گیں ۔

میٹنگ میں کیفس میانوالی کے چیئرمین اور عہدیداران نے سابقہ FC کے بیمار جوان اور شہید کی بیوا کو اِمداری رقم بھی پیش کی گئی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ آخر میں ملک پاکستان اور کیفس میانوالی کی ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

https://pakasiatv.blogspot.com/2022/08/blog-post_53.html